دوران حراست تشدد کیا گیا، شہباز گل کا عدالت میں بیان

دوران حراست تشدد کیا گیا، شہباز گل عدالت میں بیان


 دوران حراست تشدد کیا گیا، شہباز گل کا  عدالت میں بیان

پولیس نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کو عدالت میں پہنچا دیاہے، پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے،  جبکہ کمرہ عدالت میں شہباز گل کی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے عدالت میں سماعت شروع کر دی، تفتیشی افسر کے مطابق آڈیو پروگرام کی سی ڈی لی گئی ہے جوکہ میچ کر گئی ہے ،دوران گرفتاری ایک موبائل شہباز گل کی گاڑی میں رہ گیا تھا دوسرا ان کے پاس تھا۔

 شہباز گل نے عدالت سے  کہا کہ چار بجے کا وقت تھااور اس وقت کوئی موبائل نہیں چل رہا تھا سگنل بھی نہیں تھے، دوران حراست مجھ پر تشدد کیا جارہا ہے، تشدد کےنشانات موجود ہیں،  شہباز گل نے مزید کہا کہ فزیکل چیک اپ نہیں کیا گیا وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، ساری ساری رات مجھے جگا کے رکھا جاتا ہے سوتا ہوں تو جگا دیا جاتا ہے۔ جس کے بعد شہباز گل نے عدالت کو کپڑا اٹھا کر اپنی کمر دیکھائی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی