رحیم یار خان میں چینی سے لدا ٹرک مسافر کوسٹر پر الٹ گیا،13 افراد جاں بحق، کئی زخمی

 

رحیم یار خان میں چینی سے لدا ٹرک مسافر کوسٹر پر الٹ گیا،13 افراد جاں بحق، کئی زخمی

رحیم یار خان میں چینی سے لدا ٹرک مسافر کوسٹر پر الٹ گیا،13 افراد جاں بحق، کئی زخمی

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چینی سے لدا ہوا ٹرک مسافر کوسٹر پر الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ فیروزہ ٹاؤن میں پیش آیا۔ حادثے کے مقام پردس ایمرجنسی گاڑیوں اور ضلعی انتظامیہ کی کرینوں سمیت امدادی ٹیمیں تحصیل لیاقت پور اور خان پور سے بھیج دی گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فیروزہ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ جبکہ شناخت کے بعد جانبحق لوگوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں ارسال کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمنشر رحیم یار خان (ڈی سی) سید موسیٰ رضا کے مطابق امدادی کام 7:30 بجے مکمل کرلیا گیا تھا۔ اور امدادی سرگرمیاں مکمل ہوجانے کے بعد حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری عمل میں لائی جائے گی۔

عینی شاہدین کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جائے حادثہ پر تاخیرسے پہنچنے پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی