روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

 

روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں موثر اقدامات کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، وقت مشکل ضرور ہے مگر بہتر اقدامات کیے جا رہےہیں۔ بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،درآمدات میں کمی لا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آنے والے دن بہتر سے بہترین ہوں گے، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قرض کی قسط ملنے کا قوی امکان ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی