قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ – اردو گلدستہ

قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ


 قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ – اردو گلدستہ

اگر آپ قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ معلوم کرنا چاہتے ہیں یا    Nadra ID card tracking کی مدد سے اپنے شناختی کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پڑھیں۔

اس آرٹیکل میں ہم نے قومی شناختی کارڈ کو آن لائن چیک کر نے نہایت آسان طریقہ بتایا ہے۔

نادرا (NADRA)  پاکستان کیا ہے؟

'نادرا 'پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے۔ نادرا  (NADRA) اصل میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا مخفف نام ہے۔ نادرا پاکستان میں رہنے والے تمام شہریوں کی معلومات کو کمپیوٹرائز طریقہ سے اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔

نادرا (NADRA) پاکستانی شہریوں کومختلف سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ان سہولیات کی مدد سے پاکستان کے عوام کو اپنی Identity   یعنی شناخت حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اوور سیز پاکستانی یعنی پاکستان سے باہر دیگر ممالک میں رہنے والے پاکستانی بھی اس  سہولت سے استفادہ  حاصل کرتے ہیں اور نادرا پاکستان کی فراہم کردہ سہولیات کی وجہ سے اپنی شناخت قائم رکھتے ہیں۔

نادرا (NADRA) کی انتہائی اہم سروسز میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

  1. CNIC یعنی کمپیوٹرائز نیشنل آئیڈنٹٹی کارڈ یعنی پاکستانی شناختی کارڈ
  2. (Juvenile Card) جووینیل کارڈ  جو کہ 18 سال سے کم عمر  پاکستانی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔
  3. ( (NICOPنیشنل آئیڈنٹٹی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی ایسا رجسٹریشن یا شناختی کارڈ ہے جو کہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔
  4. اس کے علاوہ نادرا (NADRA) رجسٹریشن کے ذریعہ پاکستانی شہریوں کو بچوں کے فارم' ب 'یا برتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کرتا ہے اور (FRC) یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ نادرا (NADRA)سے جاری شدہ سرٹیفیکیٹ یا شناختی کارڈ پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت ہیں اور پاکستان کے ہر فرد کی ایک الگ پہچان کو ثابت کرتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ

نادرا کوقومی شناختی کارڈ کی  درخواست دینے کے عمل کے دوران آپ سے آپ کا ای میل اور موبائل نمبر ضرور پوچھا جاتا ہے جس کو نادرا ٹریکنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کے دو طریقے ہوسکتےہیں۔ ایک طریقہ یہ  ہے کہ آپ نادرا آن لائن سسٹم کے ساتھ خود کو رجسٹر کر لیں۔ جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ نادرا کا جاری کردہ ٹریکنگ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج کر اپنی درخواست کے بارےمیں معلومات حاصل کرلیں ۔

 ایس ایم ایس کے ذریعےقومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ

دئیے گئے طریقے سے آپ موبائل سے بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنے شناختی کارڈ کی درخواست پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • نادرا کی جانب سے دئیے گئے ٹوکن پر موجود نادرا ٹریکنگ آئی ڈی کو 8400 پر ایس ایم ایس کریں
  • اپنے مبائل فون میں ایس ایم ایس والی آپشن کو کھولیں
  • نادرا (NADRA) کاایس ایم ایس سسٹم آپ کو جوابی میسیج ارسال کرے گا جس میں قومی شناختی کارڈ کی ٹریکنگ کے متعلق معلومات درج ہوں گی۔

آن لائن قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ

آن لائن شناختی کارڈ اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے آپ کا نادرا کی ویب سائيٹ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ نادرا رجسٹریشن کے لیے سب سے پہلے آپ کورجسٹریشن لنک پر کلک کرنا ہو گا۔ اس کے بعد آپ کے سامنے دو آپشن  دئیے جائیں گے جن میں سے ایک رجسٹرڈ افراد کے لیے ہے اور دوسرا ایسے افراد کے لیے جنہوں نے اس سے قبل نادرا رجسٹریشن نہیں کروائی۔ اب اگر آپ پہلے سے رجسٹر نہیں ہیں تو دوسرے والے آپشن پر کلک کرکے خود کر رجسٹر کریں۔ یہاں آپ کو مندرجہ ذیل معلومات درج کرنا ہوں گی۔

  1. آپکا پورا نام
  2. آپ کے موبائل نمبر کا نیٹ ورک
  3. آپ کے زیر استعمال موبائل نمبر
  4. آپ کا ای میل ایڈریس

یہ سب تحریر کرنے کے بعد پاسورڈ منتخب کرکے رجسٹر کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔

رجسٹرپر کلک کرنے کے بعد آپ کو ایک ای میل موصول ہو گا جس میں ویریفیکیشن لنک موجود ہو گا اورویری فیکیشن کوڈ بھی موجود ہوگا اس کوڈ کو آپ نے استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن مکمل کر نی ہے۔ ویریفکیشن کے بعد آپ کی رجسٹریشن مکمل ہوجائے گی۔

اب آپ کا اکاؤنٹ بن چکا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ میں لاگن کرنے کے بعد آپ کے سامنے چند آپشن موجود ہوں گے جن کو استعمال سےآپ نئے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دائر کر سکتے ہیں یا پھر پرانی درخواست پر اپنے قومی شناختی کارڈ کو چیک کر سکتے ہیں۔

آپ نے چونکہ پرانی درخواست کو ٹریک کرنا ہےتوآپ نے پہلے سے جمع شدہ درخواست پر کلک کرنا ہے اس کے بعد آپ کو نیچے نادرا ٹریکنگ کا آپشن ملے گا جس میں آپ نےنادرا ٹوکن پر موجود ٹریکنگ نمبر درج کرنا ہے اور آپ کے قومی شناختی کارڈ کو چیک کرنے کے لیے تمام معلومات آپ کے سامنے نادرا رجسٹریشن کی مدد سے نظر آ جائیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی