احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل اور آسان طریقہ

احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل اور آسان طریقہ


 احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کا مکمل اور آسان طریقہ

دور حاضر میں آسمان کی بلندیوں کو چھونے والی مہنگائی کے پیشِ نظر حکومت پاکستان کی طرف سے احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے تمام غریب اور مستحق خاندان ہر مہینے آٹا، چاول، گھی، دالیں، کھانے والا آئل اور دیگر راشن کی اشیاء کی خریداری پر ایک ہزار کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

احساس راشن پروگرام کی مکمل معلومات


13 کروڑ لوگ احساس راشن رعایت پروگرام سے مستفیض ہو سکیں گے۔

اعلان کے مطابق احساس رعایتی راشن کی سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے مختص کردہ کریانہ اسٹورز پر میسر ہوگی۔

اہلیت کا معیار

حکومت پنجاب کی جاری کردہ اعلان کے مطابق پچاس ہزار سے کم آمدنی والے گھرانے اس پروگرام کے اہل ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ

  1. احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے 8171پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس بھیجیں۔
  2. میسج بھیجنے کے تصدیقی ایس ایم ایس کا انتظار کریں۔
  3. آنلائن رجسٹریشن کیلئے احساس پروگرام ویب سائیٹ کا وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

احساس راشن پروگرام میں دوکان رجسٹر کروانے کا طریقہ

اگر آپ ایک کریانہ سٹور کے مالک ہیں تو آپ اپنے سٹور کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ آپ کو دالیں، چینی، گھی اور دیگر گھریلو اشیاء احساس راشن پروگرام کی طرف سے فراہم کی جائيں گی جنہیں آپ اپنی دوکان سے غریب لوگوں کو دے سکیں گے۔

احساس پروگرام کی جانب سے اس پر ہر دکاندار کو کمیشن اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔

احساس راشن پروگرام پر رجسٹریشن کا طریقہ


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی