تمام کمپنیوں کے سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ - اردو گلدستہ


 تمام کمپنیوں کے سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ - اردو گلدستہ

کیا آپ اپنی سم کا نمبر بھول گئے ہیں اور سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ مضمون آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ صارفین اپنی سم کا نمبر بھول جاتے ہیں اور سم نمبر جاننے کا طریقہ بھی ان کو معلوم نہیں ہوتا۔ ذیل کے مضمون میں آپ جان پائيں گے کہ کس طرح کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کی سم کا نمبر بغیر کسی چارجز کے آسانی سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

سم کارڈ نمبر معلوم کرنے کے لیے تمام نیٹ ورکس کا طریقہ دوسرے نیٹ ورک سے ذرا مختلف ہے۔ لہذا سب سے پہلے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے موبائل میں کون سے نیٹ ورک کی سم موجود ہے۔

سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ

یوفون سم نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

یوفون سم کا نمبر معلوم کرنے کیلئے دئیے گئے طریقے پر عمل کر کے آپ اپنا سم کارڈ نمبر مفت میں چیک کر سکیں گے۔

اپنے موبائل سے *780*3# ملائیں، چند سیکنڈ میں آپ کی سم کا نمبر موبائل سکریں پر ظاہ ہو جائے گا۔

یوفون سم نمبر معلوم کرنے کا طریقہ


جازسم نمبر چیک کرنے کا طریقہ

اگر آپ جاز کا سم کارڈ استعمال کر رہے ہیں لیکن جاز سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ نہیں جانتے تو دئیے گئے طریقے پر عمل کریں۔ یہ طریقہ اپنی جاز کی سم کا نمبر چیک کرنے کے لیے بہت آسان ہے۔ اپنے موبائل سے *99# ڈائل کریں اور چند لمحوں بعد آپ کی موبائل اسکرین پر سم کا نمبر نظر آئے گا۔ اس طریقہ سے، آپ بغیر کسی چارجز کے اپنا جاز سم نمبر چیک کر سکتے ہیں۔

جازسم نمبر چیک کرنے کا طریقہ

 

ٹیلی نار سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ

ٹیلی نار سم کارڈ نمبر دو طریقوں سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ دونوں طریقے سم کارڈ نمبر چیک کرنے کے لیے بالکل مفت ہیں۔

  1.  پہلا طریقہ :اپنی ٹیلی نار سم سے 7421 پر خالی میسج بھیجیں۔ چند لمحوں کے انتظارکے بعد آپ کو آپ  کے سم کارڈ نمبر کے ساتھ ایک پیغام موصول ہوگا۔
  2.  دوسرا طریقہ ایک کوڈ کے ذریعے سم کارڈ نمبرمعلوم کرناہے۔ اپنے موبائل سے *8888# ڈائل کریں اور چند سیکنڈ کے بعد آپ کا نمبر آپ کی سکرین پر نظر آجائے گا۔

دونوں طریقے مفت ہیں آپ سے اپنا سم نمبر چیک کرنے کے لیے کوئی بیلنس چارج نہیں کیا جائے گا۔

 

ٹیلی نار سم نمبر چیک کرنے کا طریقہ

زونگ سم نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

اگر آپ زونگ کی سم استعمال کررہے ہیں لیکن اپنی سم کا نمبر بھول گئے ہیں  تو اپنے موبائل سے یہ کوڈ ڈائل کرکے آسانی سے اپنی زونگ کا سم نمبر معلوم کرسکتے ہیں۔  اپنے فون کی پیڈ کو کھولیں اور *2# ڈائل کریں، کچھ دیر کے بعد آپ کی سم کا نمبر آپ کی موبائل اسکرین پر ظاہر ہوجائے گا۔

زونگ سم نمبر معلوم کرنے کا طریقہ


اپنا زونگ سم کارڈ نمبر مفت تلاش کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ نمبر تلاش کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اپنے فون کی پیڈ کو کھولیں اور لکھیں *8# ایک بات یاد رکھیں کہ یہ کوڈ آپ کے علاقے میں کام نہیں کر سکتا ہے پھر اپنے سم کارڈ نمبر کو مفت اور محفوظ ترین طریقہ جاننے کے لیے پہلے طریقہ پر عمل کریں۔

*100# ڈائل کریں اور زونگ سم کے ذریعے یو ایس ایس ڈی کوڈ چلائیں۔

پھر مینو سے مفت پیغام "پلیز مجھے کال کریں” کا آپشن منتخب کریں۔

پھر کسی دوسرے نمبر پر پیغام بھیجیں۔

بس، جب آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تو آپ اپنا زونگ سم کارڈ نمبر مفت میں چیک کر سکتے ہیں۔

 

وارد سم نمبر معلوم کرنے کا طریقہ

اس وقت وارد اور جاز پاکستان میں ایک مشترکہ نیٹ ورک کے طور پر کام کررہا ہے۔ اگر آپ وارد کے صارف ہیں تو اپنی سم کا نمبر معلوم کرنے کیلئے جاز سم معلوم کرنے کے طریقے پر عمل کرسکتے ہیں۔ واردسم نمبر بغیر کسی چارجز کے چیک کرنے کے لیےنیچے دئیے گئے طریقے کے مطابق آپ کو ایک میسج بھیجنے کی ضرورت ہے ۔

موبائل کے میسج لکھنے کے آپشن میں جائیں اور MYNO لکھیں اور اس میسج کو 6060 پر بھیج دیں۔ چند لمحوں کے بعد آپ کو وارد ٹیلی کام کمپنی کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوگا۔ اس پیغام میں آپ کا سم کارڈ نمبر لکھا جائے گا۔ 

وارد سم نمبر معلوم کرنے کا طریقہ


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی