اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کا بہترین طریقہ

 

‎اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کا بہترین طریقہ

اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کا بہترین طریقہ

اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور ہمیں صرف اسی زبان پر عبور حاصل ہے۔  جب ہمیں اردو سے انگریزی ترجمہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم پریشان ہوجاتے ہیں کہ اب کیا کریں؟

اردو سے انگریزی میں ترجمہ - Urdu to English translation

اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کے دو طریقے ہوسکتے ہیں۔ ان دو طریقوں سے آپ اردو سے انگریزی میں آسانی سے ترجمہ کرسکتے ہیں۔وہ دو طریقے مندرجہ ذیل ہیں

گوگل ٹرانسلیٹ

گوگل بہت بڑا سرچ انجن ہے۔ اس پر روزانہ کی بنیاد پر کئی ملین سرچز کی جاتی ہیں۔ گوگل کا ایک بہترین فیچر جو کہ گوگل ٹرانسلیٹ کے نام سے دستیاب ہےکا استعمال کرکے آپ اردو سے کئی زبانوں میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹ آپ کو ایک وقت میں پانچ ہزار الفاظ کا ترجمہ کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ اگر آپ کی تحریر پانچ ہزار سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ گوگل ٹرانسلیٹ کے دوسرے پیج میں اوپن ہوجاتی ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ پر جاکر اپنی تحریر کو کاپی کرکے پیسٹ کریں اور جس زبان میں ترجمہ کرنا چاہ رہے ہیں وہ زبان منتخب کریں اور کچھ ہی سیکنڈز میں ترجمہ ملاحظہ کریں۔

اردو سے انگریزی میں ترجمہ


گوگل ٹرانسلیٹ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کسی بھی زبان کی تحریر کو سن بھی سکتے ہیں۔ تحریر سننے کیلئے مائیک کے بٹن پر کلک کرکے سنا جاسکتاہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن       google translate بھی گوگل پلے اسٹور سے داؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی

کسی بھی تحریر کی ٹرانسلیشن کرنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ویسے تو چیٹ جی پی ٹی ایک اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سوفٹ ویئر ہے لیکن اسے آپ ترجمے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی اردو عبارت کو انگلش میں بدلنا چاہ رہے ہیں تو اس عبارت کو چیٹ جی پی ٹی میں جا کرلکھیں اور ساتھ میں اسے اس عبارت کا انگلش ترجمہ کرنے کا لکھیں تو آپ کی تحریر انگلش زبان میں ترجمہ کرکے آپ کو دے دی جائیگی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی