انجیر کے فوائد اور نقصانات

 

انجیر کے فوائد اور نقصانات

انجیر کے فوائد اور نقصانات

انجیر بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے جس کی وجہ سے اس پھل کو قدرت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہوگا۔ انجیرمیں موجود پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن A اور C کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جبکہ وٹامن B اور D قلیل مقدار میں ہوتے ہیں۔

انجیر کی تاثیر گرم تر ہے۔ آپ اسے چاہیں تو تازہ استعمال کرسکتے ہیں اور چاہیں تو خشک کرکے سال بھر کے لئے محفوظ کرسکتے ہیں۔ دونوں ہی صورتوں میں یہ بہت مفید ہے۔

انجیر کے فوائد

انجیر کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں

نظام ہاضمہ میں بہتری:

انجیر ہاضمہ کے نظام کوبہتر بناتی ہے۔ خشک انجیر میں غذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے، جو ہاضمے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے اور آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو فروغ دیتا ہے۔

 

ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنائے:

خشک انجیر میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناسکتا ہے، انجیر دانتوں کے لیے بھی بہترین ہے اور یہ دانتوں کو مضبوطی بھی فراہم کرتی ہے۔

 

اینٹی آکسیڈنٹس:

خشک انجیر اینٹی اکسیڈنٹس بشمول پولیفینول اور فلیوونائڈز سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ مرکبات آپ کے خلیوں کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔

 

امراض قلب:

خشک انجیر میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ غذائی ریشہ صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

 

وزن میں کمی:

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اسے اپنی غذا میں شامل کریں، اس میں موجود فائبر کی وافر مقدار بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے، جس سے وزن میں بھی واضح کم آتی ہے۔

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو دن میں زیادہ سے زیادہ 3 دانے انجیر کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان کھالینے چاہئیں، اس طرح انجیر کھانے کے نتیجے میں وزن میں کمی وا قع ہوتی ہے۔

 

ڈھیلے ، کمزور ناتواں افراد کے لیے بہترین علاج

ماہرین صحت کے مطابق خشک انجیر جسم کو توانائی اور طاقت فراہم کرتی اور اسے فربہ اورسڈول بناتی ہے ۔ اس میں موجود پروٹین گلوکوز اور فاسفورس سے بدن میں نئی قوت اور طاقت پیدا ہوتی اور چہرہ سرخ وسپید ہو جا تا ہے ۔ الغرض انجیردبلے پتلے افراد کے لیےانتہائی فائدہ مند ہے۔

 

بلڈ شوگر کنڑول:

خشک انجیر کا استعمال خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے، جبکہ ذیابطیس کے حامل افراد اس کے استعمال سے میٹھے کی طلب کو پورا کرسکتے ہیں یہ خون میں انسولین لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔


بریسٹ کینسر

 بریسٹ کینسر ایک ایسی بیماری ہے جو زیادہ تر خواتین کو لاحق ہوتی ہے ۔انجیر میں فائبر کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے اس لئے یہ چھاتی کے کینسر کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ہر عمر کی خواتین کے لئے فائدہ مند ہے۔ اگر ہم انجیر کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

 

انجیر کا طریقہ استعمال

غذائی ماہرین کے مطابق انجیر صحیح طریقے سے کھانا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خشک انجیر یا تازہ انجیر کا پھل ایک دن میں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 5 دانے کھانے چاہئیں۔

انجیر کے پانچ عدد دانے پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ کھائے جاسکتے ہیں۔

 

انجیر اور مردانہ طاقت

انجیر کوصدیوں سے مردانہ طاقت میں اضافے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ خشک انجیر جنسی تندرستی اور جنسی کارکردگی میں مددفراہم کرتی ہے۔خشک انجیر مردانہ بانجھ پن کو ختم کرتا ہے۔انجیر میں زنک مناسب مقدار میں ہوتا ہے۔مردوں میں زنک کی کمی مردانہ بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق عضو تناسل کی صحت کے لیے انجیر قدرتی طور پر زنک کی سطح کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

 

انجیر کے نقصانات

  • انجیر کے استعمال سے کچھ لوگوں کو الرجی ہو سکتی ہے۔
  • انجیر میں شوگر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے انجیر کو محدود مقدار میں کھانا چاہیے۔
  • انجیر کے درخت کا زیادہ استعمال پیٹ میں تکلیف پیدا کرسکتا ہے۔

مناسب اور معتدل استعمال سے خشک انجیر صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ اس لیے کسی  بھی پھل کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی