پولیس وردی میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر گرفتار

 

پولیس وردی میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر گرفتار

پولیس وردی میں ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنیوالا ٹک ٹاکر گرفتار

تفصیلات کے مطا بق پشاور میں پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز بناکراپلوڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وردی میں ویڈیوز ریکارڈ کرکے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ پولیس کی زیرحراست  ملزم نے اپنی اس حرکت پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ آئندہ وہ اس قسم کی ویڈیوز بنانے سے دریغ کرے گا۔

زیرحراست ملزم نے دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی پیغام دیا کہ پولیس یونیفارم اور پولیس کیخلاف  کسی صورت ویڈیوز نہ بنائیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے قبضے سے پولیس وردی اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی