امریکا:مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

 

امریکا:مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

امریکا:مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں ایک یونیورسٹی میں 4 مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتار لیا گیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتےسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی میں غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے ہی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 طلبہ کوگرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب گرفتار خواتین میں سے 4 مسلم خواتین کے اسکارف اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آئی ہے جس میں واضح طور پرمسلح  افراد کو خواتین کے زبردستی اسکارف اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مسلم رہنماؤں کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی