معدے کی تیزابیت اور گرمی کا علاج

معدے کی تیزابیت اور گرمی کا علاج


 معدے کی تیزابیت اور گرمی کا علاج

آج کل غلط غذاؤں کے استعمال اور کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سےمعدے کی جلن   (stomach Acid)کی شکایت عام پائی جاتی ہے ۔ معدے کی تیزابیت کی صورت میں آپ کو سینے کی تکلیف محسوس ہوتی ہے اور اس کا بروقت علاج ضروری ہے ورنہ تکلیف شدت اختیارکرسکتی ہے۔

معدے کی گرمی کی وجوہات

معدے کی گرمی کی وجوہات میں مصالحہ دار غذائیں استعمال کرنا، زیادہ کھانا ، رات دیر تک کھانا کھانے  کی عادت ، درد کش ادویات کا استعمال  اور سست طرز زندگی شامل ہیں۔

 معدے میں ورم اور اس کےعلاوہ نیند کی کمی اور  جنک فوڈ کا استعمال بھی معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

معدے کی گرمی (stomach Acid) کا علاج

گھر میں موجود کچھ غذائوں کے ذریعے معدے کی گرمی کا علاج آسانی سے ممکن ہے لیکن اگر ان غذاؤں کے استعمال سے کوئی خاطرخواہ فرق نہیں آتا توڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

اسی حوالے سے اہم معلومات درج ذیل ہیں:

دہی سے علاج

دہی معدے میں   فائدہ مند بیکٹیریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی غذا ہے ۔ جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں ۔

دودھ سے علاج

ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے گرم درجہ حرارت اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ٹھنڈے دودھ کی سکون پہنچانے والی خاصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور بھگاتی ہے ۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا معدے کی گرمی سے نجات  کابہترین ذریعہ ہے ۔

ادرک کا استعمال

معدے کی جلن سے نجات کیلئےایک گلاس پانی میں ادرک کے دو ٹکڑے ڈال کر بھگو دیں۔ آپ اس میں ذائقے کو بدلنےکے لئے شہد بھی ملا سکتے ہیں۔ شہد اور ادرک ملا پانی  معدے کی گیس اور تیزابیت دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سبزچائے سے علاج

گرین ٹی میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو پیٹ کی تیزابیت کو مستحکم رکھتے ہیں۔ ایک کپ سبزچائے میں ذائقے کیلئے شہد بھی ملایا جاسکتا ہے۔

پودینے سے علاج

پودینہ قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہے جو معدے کی گرمی دور کرنے میں مدددیتاہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر  ہے۔ ایک کپ پودینے کا پانی یا چائے معدے میں تیزابیت کی سطح میں کمی لانے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔

لیموں کا استعمال

ایک گلاس  ہلکےگرم پانی میں لیموں کا رس ڈالیں۔ کھانے سے پہلے لیموں  ملاپانی پی سکتے ہیں۔ لیموں معدے کی تیزابیت دور کرنےمیں مدد فراہم کرتا ہے اور پیٹ کے جلتے ہوئے احساس کو کم کرتا ہے۔

پانی والی غذاؤں کا استعمال

زیادہ پانی والی غذاؤں کے استعمال سے بھی اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً سیب آڑو تربوز اور کھیرا وغیرہ بھی تیزابیت کو دور کرکے معدے کی گرمی میں کمی لانے کا سبب بنتی ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال اور ناریل کا پانی بھی ہاضمے کو بہتر رکھتا ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی