سرخ اور میٹھا تربوز چیک کرنے کا طریقہ

 

سرخ اور میٹھا تربوز چیک کرنے کا طریقہ

سرخ اور میٹھا تربوز چیک کرنے کا طریقہ

ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جو تربوز خریدنے جا رہا ہے وہ میٹھا مزیدار اور سرخ ہونا چاہئے۔ لیکن سرخ اور میٹھا تربوز چیک کرنے کا طریقہ ہرکسی کو معلوم نہیں ہوتا۔ سرخ اور میٹھے تربوز کی آخر کون سی ایسی علامات ہیں جن کا ہمیں علم ہونا چاہئےآج ہم ان نشانیوں کے بارے میں ذکر کریں گے۔

تربوز خریدنے دکان پر جائیں تو درج ذیل آزمودہ ٹپس کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے تربوز کو چیک کریں اور پھر خریدیں ان شاءاللہ تربوز سرخ اور میٹھا نکلے گا۔

میٹھے تربوز کی نشانیاں:

  1. تربوز خریدتے وقت یہ بات یقینی بنائیں کہ تربوز کی رنگت گہری ہو مگر اس کا چھلکا چمکتا ہوا نہ ہو۔
  2. تربوز کو خریدنے سے پہلے ان پر انگلی کے ساتھ اسے بجا کر دیکھیں، پکے ہوئے تربوز کو اوپر سے تھپتھپانے پر ایسا لگے گا کہ جیسے کسی آپ نے کسی کھوکھلی چیز کو تھپتھپایا ہو۔
  3. اگر تربوز کو بجانے سے کسی ٹھوس چیز جیسی آواز آئے تو سمجھ جائیں یہ پھل کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔
  4. تربوز کی ڈنڈی سے بھی اس کے پکے یا کچے ہونے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر ڈنڈی والی جگہ سبز ہو توسمجھ جائیں تربوز کچا ہے اور ڈنڈی والی جگہ تھوڑی کالی اور پیلی ہو تویہ تربوزکے پکے ہونے کی علامت ہے۔
  5. تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کا وزن ضرور دیکھیں اور تسلی کریں کہ تربوز کا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہونا چاہیے،اگرآپ کو سمجھ نہ آرہی ہوتو اس کے لیے آپ اسی جسامت کے دوسرے تربوز سے بھی موازنہ کر سکتے ہیں جو تربوز وزن میں بھاری ہوگا وہی میٹھا اور پکا ہوا تربوزہوگا۔
  6. تربوز اگر سائز میں بڑا ہو اور وزن میں کم ہو تو تربوز 100 فیصد کچا ہے اگر تربوز چھوٹا ہو اور وزن میں بھاری ہو تو پکا تربوز ہے۔
  7. تربوز خریدتے وقت  یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تربوز ہموار اور یکساں گولائی کے ساتھ ہو اور اس پر کسی قسم کا کوئی نشان، کٹ یا چوٹ وغیرہ نہ ہو ورنہ تربوز اندر سے گلا ہوا اور خراب ہوسکتا ہے۔
  8. اچھے اور میٹھے تربوز سے تیز میٹھی مہک دور سے ہی آتی ہے، اگر اس کی مہک  آپ کوعجیب لگےیا بری محسوس ہورہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ پھل خراب ہے اس کو مت خریدیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی