پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار کیسے رکھیں؟

پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار کیسے رکھیں؟


پرفیوم کی خوشبو کو دیر تک برقرار کیسے رکھیں؟

پرفیوم کا استعمال ہماری شخصیت کو نکھارنے اہم کردار ادا کرتاہے۔ اچھی اور مہک اٹھنے والی خوشبو ہم میں سے کس کو پسند نہیں، کیوں کہ ایسی خوشبو آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے اردگرد کےماحول کو بھی معطر کر دیتی ہے۔

پرفیوم کے استعمال کا یہی مقصد ہے کہ وہ لگانے ولے کو اور اس کے قریب موجود لوگوں کو ایک اچھی مہک کا احساس دے۔  لیکن ایسے پرفیومز کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں جن کی خوشبو تھوڑی دیر بعد ہی اڑ جائےاور آپ کو اس کے لگانے کا کوئی فائدہ نظر نہ آئے۔

لیکن اگر آپ  چند بنیادی طریقوں پر عمل کرتے ہوئے خوشبو یا پرفیوم کا استعمال کریں توآپ کی پسندیدہ خوشبو مندرجہ ذیل طریقوں کے ساتھ زیادہ دیر تک بہترخوشبو دے سکتی ہے۔

 

پرفیوم کو جلد میں جذب ہونے دیاجائے

پرفیوم لگانے کے بعداپنی کلائیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رگڑنے سے اجتناب کریں، کیونکہ رگڑنے سے آپ کی جلد گرم ہو سکتی ہے اور پرفیوم کے فارمولے کے مالیکیولز کو بدل سکتی ہے، ایسا کرنے  سے بخارات میں تیزی آنے کے بعد خوشبو جلد ختم ہو جاتی ہے اور آنا بند ہوجاتی ہے۔

 

جلد کو ہائیڈریٹ کریں

ماہرین کے مشورے کے مطابق شاور لینے کے بعد گیلی جلد پرباڈی لوشن کا استعمال کریں کیونکہ ہلکی گیلی جلد خوشبو کو جذب کرلیتی ہے اور پہلے لوشن کو لگانے سے آپ پرفیوم کی مہک کافی دیر تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔ البتہ پرفیوم کے استعمال کے وقت ایسا ہرگز مت کریں۔ پرفیوم لگانے سےپہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی جلد خشک ہو، کیونکہ اضافی پانی خوشبو کو ضائع کرنے کی وجہ بن سکتا ہے اور اس کی تادیر خوشبو کو متاثر کرسکتا ہے۔

 

نبض کی جگہوں پر لگائیں

جسم کے چند ایسے مقامات جیسے کہ کلائیوں، کہنیوں کے اندر، گردن کے پیچھے اورنبض کی جگہ پر خوشبو لگانے سے جسم کی گرمی، خوشبو کے مالیکیولز کو متحرک اور بڑھنے میں مدد ملے گی، اور اس سے خوشبو کی تیزی میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

نبض پوائنٹس جسم کے ایسے حصے ہیں، جہاں خون کی شریانیں واضح ہوتی ہیں اورجلد کے قریب ترین ہوتی ہیں۔ وہ خوشبو کے اخراج اور اسے زیادہ دیر تک برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔  ایک سے زیادہ جسم کےحصوں پر خوشبو لگانے سے خوشبو میں اضافہ ہوگا اور دن بھر خوشبو کو برقرار رکھے گا۔

 

کپڑوں پر استعمال کریں

جلد پر استعمال کرنے سے پرفیوم بہت تیزی سے اڑ سکتا ہے مگر کپڑوں میں لگانے سےاس کا دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔  جلد کے ساتھ کپڑوں پر بھی پرفیوں کی کچھ مقدار کا استعمال کریں۔ لہذا جب بھی پرفیوم لگائیں تو قمیض پر یا خواتین اسکارف پر تھوڑی مقدار میں پرفیوم ضرورلگائیں تاکہ دن بھر خوشبو برقرار رہ سکے۔

 

مختلف خوشبووں کا استعمال

الگ الگ خوشبو لگانے سے خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔ خاص طور پر جب اس کو ایک ہی خوشبو کے فارمولے کے باڈی واش اور لوشن کے ساتھ لگایا جائے۔

یہ جاننے کے لئے کہ دو مختلف قسم کی خوشبوئیں ایک ساتھ کتنی اچھی طرح کام کرتی ہیں، مختلف خوشبوؤں کے ساتھ کچھ خوشبوؤں کا چھڑکاؤ کریں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ آیا وہ ایک دوسرے کے ساتھ میچ کرتی ہیں یا نہیں۔

پہلے تیزخوشبو استعمال کریں اور پھرہلکی خوشبو لگائیں تاکہ وہ دوسری خوشبو کو ضائع نہ کرپائے۔ اس طرح آپ یہ جان سکیں گے کہ پرفیوم کا امتزاج کتنے عرصے تک برقراررہتا ہے۔

 

پمپ کو کنٹرول کریں

کچھ پرفیومزکےپمپ دبانے پرایک پوپ کو باہر نکالتے ہیں، جبکہ کچھ مسلسل اسپرے پر انحصار کرتے ہیں۔  پہلےایک سے تین باراسپرے کریں، پھر اگر آپ کسی اضافی اسپرٹز کا استعمال کرکےخوشبو کو تیز کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی