سندھ بھرکے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

 

سندھ بھرکے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ بھرکے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں  کا اعلان کردیاگیا ہے جبکہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کےتمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔

اسی طرح پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

موسم کی شدید صورتِ حال کے باعث پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل شدہ اوقات کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں رہیں گے جبکہ جمعے کو تمام اسکولوں میں صبح 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک پڑھائی ہو گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی