نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ پر فرد جرم عائد

نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ پر فرد جرم عائد


 نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ پر فرد جرم عائد

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کردی گئی۔

ذرا‏ئع کے مطابق ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر دانیہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ملزمہ کے صحت جرم سے انکار کرنے پرعدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرا‏ئع کے مطابق دانیہ پرعامرلیاقت کی نازیبا وڈیوزوائرل کرنے کا الزام ہے اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی