وہاڑی میں چلتی بس میں 18 سالہ بس ہوسٹس کیساتھ زیادتی

 

وہاڑی میں چلتی بس میں 18 سالہ بس ہوسٹس کیساتھ زیادتی

وہاڑی میں چلتی بس میں 18 سالہ بس ہوسٹس کیساتھ زیادتی

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں مسافر بس میں اسلحہ کے زور پر 18 سال کی بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس ذرا‏ئع کے مطابق بس کے گارڈ نے اسلحہ کے زورپر بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم شیراز اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چلتی بس میں میلسی سے وہاڑی آتے ہوئے پیش آیا۔ بس کے تمام مسافر میلسی اتر گئے تھے اور بس وہاڑی بس اسٹینڈ پر آرہی تھی، گارڈ نے بس کو مکمل لاک کرکے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے گارڈ کی معاونت کی، بس کے دروازے لاک کیے اور گاڑی نہیں روکی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی