کل سے پیٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 

New Petrol price in Pakistan

کل سے پیٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت279 روپے 75 پیسے ہے جبکہ تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49 روپے سے کم ہو کر 284.26 روپے ہو سکتی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے اضافے کے بعد 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 10 پیسے اضافے کےبعد 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔

قارئین کو بتاتے چلیں کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے ہر لٹر فروخت پر 60 روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.05 روپے فی لٹر لیوی کی مد میں صارفین سے لیے جارہے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی