ڈیفینس میں ٹیڑھی ہوجانے والی بلڈنگ کو خالی کروا لیا گيا۔

 

ڈیفینس میں ٹیڑھی ہوجانے والی بلڈنگ کو خالی کروا لیا گيا۔



کراچی کے علاقے ڈیفنس کی حدود میں واقع مخدوش بلڈنگ کی شکایت ملنے پر ڈی ایچ اے حکام نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ٹیڑھی ہوجانے والی پانچ منزلہ بلڈنگ کو سیل کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اس بلڈنگ کی شکایت حکام کو موصول ہوئی  مذکورہ بلڈنگ گزشتہ سال ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں کے سبب ایک طرف جھک گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی ایچ اے فیز 7 میں واقع بلڈنگ کو مکمل طور پر خالی کروا دیا گیا ہے۔

 

ڈی ایچ اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی بی سی حکام متاثرہ بلڈنگ کو مکمل یاجزوی طور پر گرانے کا فیصلہ کریں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی