متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

 

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

سیلاب زدگان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ نہیان بن مبارک نے کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے وزیر ثقافت سے تشکر کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے انفرادی سطح پر دی جانے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی امداد ہے اور یہ امداد پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لیے دردمندی ہونے کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام متحدہ عرب امارات کے اس ایثار کو کبھی نہیں بھولے گی۔ جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی، ریسکیواور ریلیف کے کاموں میں بڑی مدد ملے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی