اورنج لائن کراچی کی سڑکوں پر دوڑنے کیلیے تیار

 

اورنج لائن کراچی کی سڑکوں پر دوڑنے کیلیے تیار

اورنج لائن کراچی کی سڑکوں پر دوڑنے کیلیے تیار

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اورنج لائن بس سروس کل سے کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

اپنے بیان میں وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کےعوام کو کل ایک اور بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہو گی، سیلاب کی موجودہ صورتحال کےباعث اورنج لائن بی آرٹی کا افتتاح سادگی کے ساتھ کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کے مزید بہترین منصوبے دینے پر کام کر رہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی