سفاک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

سفاک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا


سفاک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک ظالم شخص نے اپنی تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے واروں سے قتل کرکے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں پیش آیا جس میں چار قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، چاروں لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچیوں اور ان کی ماں کے گلے کٹے ہوئے ہیں، واقعہ مکان کی پہلی منزل پر پیش آیا، نچلی منزل پر موجود کرائے داروں کا کہنا ہے کہ اوپری منزل پر موجود مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں بچیوں کی ماں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے وقوعہ سے آلہ قتل 'چھری' برآمد ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایات دیں کہ جلد ازجلد واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی