بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملہ، پولیس اہلکار اور بچہ جاںبحق، کئی زخمی

بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملہ، پولیس اہلکار اور بچہ جاںبحق، کئی زخمی


 بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملہ، پولیس اہلکار اور بچہ جاںبحق، کئی زخمی

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش حملے کے باعث پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاںبحق ہو گيا۔ جبکہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو خود کش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی وجہ سے قریب سے گزرتی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا، جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گيا۔

ڈی آئی جی غلام اظفر نے بتایا کہ خود کش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا، ذرا‏‏ئع کے مطابق پولیس اہلکار ٹرک پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی