ملک میں گیس شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز

 

ملک میں گیس شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز

ملک میں گیس شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز

سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گیس کی طلب بھی بڑھ گئی ہے، طلب زیادہ اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے لوڈ مینیجمنٹ پرعملدرآمد مشکل ہوگیا۔ ملک کے کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی طلب 3600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ دستیابی 2400 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

ذرا‏‏ئع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب 1250 جبکہ رسد 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور سوئی نادرن گیس کمپنی کی طلب 2300 جبکہ رسد 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

جس کے باعث ملک میں گیس کا شارٹ فال بڑھ جانے کی وجہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی