شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد

 

شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد

شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک سفاک نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا پر ریاست مدھیا پردیش کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں 24 سالہ لڑکے نے لڑکی کو راستے میں روک کر شادی کی آفر کی، جس سے انکار کو وجہ بناتے ہوئے لڑکی کو بری طرح  پیٹا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کا نام پنکج ہے جس نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے انکار کردیا جس پر اس نے لڑکی کو نہ صرف بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنوائی جو قریب موجود کسی دوسرے شخص نے بنائی۔

بعد ازاں علاقہ مکینوں نے لڑکی کو کھیتوں میں بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی