کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر - اردو گلدستہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر


 کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر - اردو گلدستہ

تفصیلات کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا جب کہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 254 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق اگر فضا میں ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک ہو تو فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے اور ماحول کو بہتر کہا جا سکتا ہے۔

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر


اگر ايئر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ51 سے 100 کے درمیان ہو تو ماحولیاتی آلودگی خطرے سے باہر تصور کی جائے گی۔ اور اگر یہی ریڈنگ 101 سے 150 کے درمیان پہنچ جائے تو حساس طبیعت کے مالک افراد کے لیے فضا مضر صحت تصور کی جاتی ہے۔

اسی طرح اے کیو آئی کی ریڈنگ 151 سے 200 تک چلی جائے تو ماحول مکمل طور پر صحت کے لیے نقصان دہ ہو جائے گا۔ 200 سے 300 کے درمیان اے کیو آئی ریڈنگ ریکارڈ ہونے کا مطلب ہے فضا انتہائی آلودہ ہو چکی ہے اور اس میں رہنا خطرے سے خالی نہیں جب کہ 300 سے زائد اے کیو آئی کو صحت کیلئے خطرناک ترین تصور کیا جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی