آن لائن قومی شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ – اردو گلدستہ

 

آن لائن قومی شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ

آن لائن قومی شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ اردو گلدستہ

اگر آپ آن لائن قومی شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں تو پاک آئیڈنٹیٹی کی ویب سائیٹ پر جاکر Apply Now کے بٹن پر کلک کرکے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

پاک آئیڈنٹیٹی ویب سائٹ پر آپ اپنا سمارٹ قومی شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور گھر بیٹھے ہی اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔ البتہ ویب سائٹ پر آپ نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی درخواست نہیں دے سکتے۔ آن لائن طریقے سے آپ صرف اپنے پرانے شناختی کارڈ کی تجدید یا اس میں تبدیلی کروا سکتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ

پاک آئیڈنٹیٹی ویب سائٹ پر آپ صرف تین مرحلوں میں اپنے قومی شناختی کارڈ کی درخواست دے سکتے ہیں۔

پہلا مرحلہ: اپنی رجسٹریشن مکمل کریں

پاک آئیڈنٹیٹی کی ویب سائیٹ پر آپ کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لئے اپنا درست موبائل نمبر اور ای میل پتہ دینا ہو گا۔ اس کے بعد اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کرہوم پیج پر دئیے گئے Apply Now کے بٹن پر کلک کرنے سے آپ اپنی درخواست کا پراسس شروع کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ زیرنظرتصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

آن لائن قومی شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ


دوسرا مرحلہ: فیس جمع کرائیں

جو درخواست آپ دے رہے ہیں اس کی نوعیت کے مطابق شروع یا آخر میں آپ سے کہا جائے گا کہ اپنی فیس جمع کرائیں (فیس کی رقم درخواست کی نوعیت یا کیٹیگری کے مطابق  مختلف ہو سکتی ہے)۔ فیس کے متعلق  معلومات یہاں سے لی جا سکتی ہیں۔ یہ فیس تمام بینکوں کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے علاوہ نادرا سہولت سنٹر میں بھی اپنا آرڈر نمبر بتا کر فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔

 تیسرا مرحلہ: آن لائن درخواست جمع کرائیں

اپنی درخواست مکمل کریں اور اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ نے جو معلومات فراہم کی ہیں وہ درست ہیں۔  اپنی حالیہ تصویر اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں اور انگلیوں کے نشانات لگائیں۔ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے لئے ضروری ہدایات ہر کیٹیگری کے ہوم پیج پر فراہم کی گئی ہیں۔

جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں یہاں سے جانیں

تینوں مراحل مکمل ہونے کے بعدنادرا کی جانب سے آپ کی درخواست پر ضروری کارروائی کی جائیگی اور چند دن کے بعد قومی شناختی کارڈ آپ کے فراہم کیے گئے پتہ پر بھجوا دیا جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی