کھانسی، نزلہ،زکام اوربلغم سے نجات کیسے حاصل کریں؟

 

کھانسی، نزلہ،زکام اوربلغم سے نجات کیسے حاصل کریں؟

کھانسی، نزلہ،زکام اوربلغم سے نجات کیسے حاصل کریں؟

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی دنیا بھر میں بچے بڑے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں سردیوں میں بلغم کی شکایت رہتی ہےاور اس بلغم کی وجہ سے سردرد رہنے لگتا ہے۔

یہ تمام مسائل مختلف اقسام کے بارہ سو سے زائد وائرس پیدا ہونےسے پھیلتے ہیں۔ کبھی کسی خاص خوشبو سے ہمیں نزلہ شروع ہو جاتا ہے یا پھر چھینکیں شروع ہوجاتی ہیں یا دھول مٹی سےالرجی کی وجہ سے، یا پھر موسم میں اچانک تبدیلی یا بہت سرد ہواؤں کےچلنے سے نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایت لاحق ہوجاتی ہے۔

نزلہ زکام اور بلغم سے نجات کاطریقہ

آج ہم آپ کو ایک ایسا قہوہ بتائیں گے جس کے ایک یا دو بار کے استعمال سے آپ دائمی بلغم کی بیماری اور نزلہ، کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔ کئی بار ہم میں ایسے لوگ جو ہمیشہ سے بلغم کی شکایت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے بال بھی جلد سفید ہونے لگے ہیں وہ بھی اس قہوے کا استعمال یقینی بنائيں۔

کلونجی کے فوائد


یہ قہوہ کلونجی کاقہوہ ہے۔ سردیوں میں صرف ایک بار رات کو سونے سے پہلے اس کو پی کر سوئیں اور صبح تک سارا بلغم جاتا رہے گا۔

کلونجی کے قہوے کے فوائد

  1. بلغم سے نجات دیکر سر کے بوجھ کو ہلکا کرتا ہے۔
  2. بلغم کی وجہ سے پیدا ہونے والی کھانسی کو روکتا ہے۔
  3. نزلہ اور زکام کا فوری علاج کرکے طبیعت کو فرح و سکون فراہم کرتا ہے۔
  4. بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے۔

کلونجی کا قہوہ بنانے کا طریقہ

 

کلونجی کا قہوہ بنانے کا طریقہ

دو سے تین چمچ کلونجی کے لیں اور ایک گلاس پانی میں پکا کر قہوہ تیار کریں۔ اس قہوے کو رات کو سونے سے قبل پی لیں۔ اگر بلغم کی بہت زیادہ شکایت ہے تو قہوہ پینے کے بعد گلے کے گرد کپڑا لپیٹ کرسوجائیں۔ شکایت دور ہونے تک استعمال کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی