ہارٹ اٹیک کیا ہے؟ علامات اور وجوہات جانئے

ہارٹ اٹیک کیا ہے؟  علامات اور وجوہات جانئے


 ہارٹ اٹیک کیا ہے؟  علامات اور وجوہات جانئے

ہارٹ اٹیک کیا ہے؟

ہارٹ اٹیک کو دل کا دورہ بھی کہا جاتا ہے ۔ دراصل دل کی دھڑکن رک جانے کو ہارٹ اٹیک یا پھر دل کا دورہ کہا جاتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی وجہ؟

ہارٹ اٹیک اس وقت ہوتا ہے جب دل کی طرف خون کا بہاؤ بہت زیادہ کم ہو جائے یاپھر  رک جائے۔ عموما شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا جمع ہوجانا دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ بنتا ہے۔

کولیسٹرول کے جمع ہونے کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کی وجہ سےبلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے جو خون کی روانی کوبلاک کردیتا ہے۔ خون کے بہاؤ میں کمی کے نتیجے میں دل کے پٹھوں کوانتہائی زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی علامات کو جاننا بہت ضروری ہے تاکہ متاثرہ فرد کو جلد سے جلد طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچائی جا سکے۔

ہارٹ اٹیک کی علامات

طبی ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک کی علامات ہر شخص میں مختلف ہوسکتی ہیں، کچھ میں ان علامات کی شدت معمولی یا معتدل ہوتی ہے تو کچھ میں بہت زیادہ شدیدہو سکتی ہے۔

اور کچھ افراد میں کسی قسم کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں، یعنی  انہیں اچانک ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی چند عام علامات مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. سینے میں تکلیف (دباؤ کے احساس کے ساتھ)۔
  2. سینے میں کھچاؤ
  3. ایسی تکلیف یا بے چینی کی لہر کا احساس جو کندھوں، ہاتھوں، کمر، گردن، جبڑے، دانتوں یا پیٹ تک محسوس ہو۔
  4. ٹھنڈے پسینوں کا آنا
  5. تھکاوٹ یا کمزوری ہونا
  6. سینے میں جلن یا بدہضمی
  7. اچانک سر چکرانا، غشی طاری ہونا یا ذہن پر قابو نہ رہنا
  8. متلی ہونا
  9. سانس لینے میں دشواری

 

خواتین میں چند ایسی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں جو مردوں میں عام نہیں ہوتیں، جیسے گردن، بازو یا کمر میں بہت شدید درد ہونا، جیسے سوئیاں چبھ رہی ہوں۔

کئی بار ہارٹ اٹیک کااچانک سامنا ہوتا ہے۔ مگر اکثر افراد میں اوپر دی گئی علامات اور نشانیاں چند گھنٹے، دن یا ہفتوں قبل سامنے آجاتی ہیں۔

سینے میں تکلیف یا دباؤ محسوس ہونا اکثر ابتدائی علامت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

  1. نزلہ اور زکام کا فوری علاج
  2. بڑھاپے کو دور بھگانے والا پھل

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی