پپیتا، بڑھاپے کو دور بھگانے والا پھل – اردو گلدستہ

پپیتا، بڑھاپے کو دور بھگانے والا پھل – اردو گلدستہ

پپیتا کے فوائد


پپیتا ایک مرغوب غذا ہے، روز مرہ کی کچھ غذائی ضروریات مثلاً پروٹین، معدنی اجزا اور وٹامنز اس پھل سے حاصل ہو جاتے ہیں پپیتے  میں وٹامن اے،سی اور ای کے علاوہ پیپین نامی اینزائم بھرپور پایا جاتا ہے جو  بڑھاپے کو دور بھگاتا ہے۔

پپیتا کے فوائد

اللہ تعالی کی جانب سے انسانوں کیلئے پیداکیے گئے تمام پھلوں میں طرح طرح کے خواص پائے جاتے ہیں اور دنیا کے بہترین غذائی ماہرین پپیتے کو عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرنے کے لئے ایک بہترین پھل قرار دیتے ہیں۔اگرچہ اس پھل کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن پپیتا اپنے  اندرموجود وٹامن اور قیمتی معدنیات کی بدولت بڑھاپے کے اثرات بھگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پپیتے کے انہی فوائد کی بناء پر ماہر غذائیات ڈاکٹر ٹریسٹا بیسٹ نے اسے سپر فوڈ بھی قرار دیا ہے۔

 

پپیتے کے پھل پر ہماری توجہ بہت ہی کم ہے جو اپنے زبردست خواص سے اندرونی اور بیرونی طور پر بڑھاپا دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پپیتا انسانی جسم میں خلیاتی سطح تک بدن کو تادیر جوان رکھتا ہے،ڈاکٹر ٹریسٹا نے بتایا کہ پپیتا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے اور اس میں موجود مختلف اقسام کے وٹامن بدن میں آکسیڈیٹیو اسٹریس کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

پپیتا کے فوائد

 

اگر  پپیتے کے اینزائم کی بات کی جائے تو اس میں وٹامن اے،سی اور ای کے علاوہ پیپین نامی اینزائم بھرپور پایا جاتا ہے اور یوں یہ پھل بڑھاپے کو دور بھگاتا ہے۔دوسری جانب اس پھل میں لائپوسین کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔ایک جانب تو لائپوسین کی مقدار کئی اقسام کے کینسر کو روکتی ہے تو دوسری جانب کینسر کے علاج میں ریڈیو اور کیموتھراپی کے مضر اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔

لائپوسین کا ایک فائدہ یہ ہے کہ امراضِ قلب سے بچاؤ میں بھرپور مدد ملتی ہے۔ تمام فوائد بیان کرتے ہوئے طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرّہ کی خوراک میں پپیتے کو ضرور شامل کریں اور اگر ممکن ہو تو اسے اسمودی بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پپیتا دمہ کی بیماری میں بھی انتہائی مفید پھل ہے۔ دمہ کی بیماری ایک تکلیف دہ بیماری ہے اور کبھی کبھار یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو ایسے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں بیٹا کیروٹین جیسے کیمیائی مواد موجود ہوں ان لوگوں میں دمہ کی بیماری کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں۔

 

نوٹ: ایسے افراد جو نباتاتی الرجی میں مُبتلا ہوں پپیتا اُن کے لیے کھانا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اس میں موجود ایک کیمیا چیٹاناسس اُن میں الرجی پیدا کرسکتا ہے۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی