شام ادریس اور اہلیہ سحر عرف فروگی کا کچھ عرصے کیلئے علیحدہ رہنے کا فیصلہ

 

شام ادریس اور اہلیہ سحر عرف فروگی کا کچھ عرصے کیلئے علیحدہ رہنے کا فیصلہ

شام ادریس اور اہلیہ سحر عرف فروگی کا کچھ عرصے کیلئے علیحدہ رہنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر جوڑی شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر عرف فروگی نے کچھ عرصے کے لیے ایک دوسرے سےعلیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے شام ادریس نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں اور فروگی کچھ عرصے کیلئے علیحدہ ہورہے ہیں، ہم نے اپنے رشتے کو کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شام ادریس نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ 'برائے مہربانی مجھے فروگی، رابیل یا خاندان کے دوسرے افراد کے کسی بھی معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، اس مشکل وقت میں اگر مجھے تھوڑی پرائیوسی دی جائے گی تو میں شکرگزار ہوں گا۔

شام ادریس اور اہلیہ سحر عرف فروگی کا کچھ عرصے کیلئے علیحدہ رہنے کا فیصلہ


خیال رہے کہ بیرون ملک میں رہائشی شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی۔ اور مارچ 2020 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ شام نے فروگی  سےعلیحدگی اختیار کرنے کی کوئی وجہ نہیں لکھی ہے اور اس معاملے پر تاحال ان کی اہلیہ فروگی کا بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی