ایران میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق، سینکڑوں زائد زخمی

 

ایران میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی

ایران میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق، سینکڑوں زائد زخمی

تفصیلات کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع حصے میں زلزلے کے نتیجے میں 2  افراد ہلاک اور 500  سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب ایران کے شمال مغربی حصے میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 70 دیہات میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا، جہاں ایمرجنسی اہلکاروں کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی