سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

 

ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

ان پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی برتنےپر عائد کی گئی ہے، وہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اپنے بیان میں سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فرد جرم سے متعلق بتایا گیا ہے تاہم یہ مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، وہ بے قصور ہیں۔

دوسری طرف انہیں نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کا بھی سامنا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی