پرائم منسٹر لون سکیم کے تحت 5 ماہ میں 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے، شزہ فاطمہ

 

پرائم منسٹر لون سکیم کے تحت 5 ماہ میں 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے

پرائم منسٹر لون سکیم کے تحت 5 ماہ میں 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے، شزہ فاطمہ

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت گزشتہ 5 ماہ کے دوران 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم اور پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023ء کے تحت لیپ ٹاپ اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بزنس لون پروگرام کا آغاز سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2013ء میں کیا تھا۔

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی شزہ فاطمہ نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں لون ا سکیم کے تحت 75 ارب روپے تقسیم کیے گئے، پہلے درجے میں 0.5 ملین، دوسرے درجے میں 0.5 سے 1.5 ملین اور تیسرے درجے میں 1.5 ملین سے 7.5 ملین روپےبطور قرض دیئے جاتے ہیں۔

 

تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سندھ کے وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، مختلف بینکوں کے صدور نے بھی شرکت کی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی