ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

 

ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طور پر ایک بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا۔

 بھارتی باشندہ سننے اور بولنے کی قوت سے محروم ہے، پولیس نےبھارتی باشندے کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا ہے۔ پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہےجو اپنا نام اور پتہ بتانے سے قاصر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو بدن ڈھانپنے کے لیے کپڑےفراہم کر دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی