ایشیا کپ کے 4 میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائینگے

 

Asia cup 2023

ایشیا کپ کے 4 میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائینگے

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو موصول ہوگیا جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آج شام کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق ملتان اور لاہور میں ایشیا کپ کے 4 میچز ہوں گے جبکہ 17ستمبر کو فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائيں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 30 اگست کو پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائیگا، جس کے اگلے دن دونوں ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبوکیلئے روانہ ہوں گی۔

ایشیا کپ میں31 اگست کو سری لنکا اور بنگلادیش کا میچ کینڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ یکم ستمبر کو کوئی میچ نہیں ہو گا۔

شیڈول کے مطابق یکم ستمبر کو سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچیں گی۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے دمیان میچ کینڈی میں ہو گا جبکہ 3 ستمبر کو لاہور میں افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جائیگا اور 4 ستمبر کو کینڈی میں بھارت اور نیپال کےمیچ کا شیڈول طےہے۔

5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گی جبکہ نو اور دس ستمبر کو کینڈی میں super-4 مرحلے کے دو میچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے دوبارہ لاہور بھی آئے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی