کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان

 

کراچی میں بارش

کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود اورکہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی