بجلی کے بلوں میں ٹی وی کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ

 

بجلی کے بلوں میں ٹی وی کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ

بجلی کے بلوں میں ٹی وی کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے بتایا کہ بجلی بلوں میں اب 35 روپےٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس 15 روپے بھی شامل ہوگی۔ یہ سفارش سینیٹ کمیٹی نے کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے عالمی مالیاتی ادارے IMF کے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق بجلی صارفین پریکم جولائی سے ہوگا۔

1 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی