یونان کشتی حادثہ، میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع

 

یونان کشتی حادثہ، میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع

یونان کشتی حادثہ، میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی ڈی این سے تصدیق کے بعد میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں 3 پاکستانیوں کی میتیں قطر ایئر ویز کے ذریعے یونان سے لاہور پہنچائی گئی ہیں جن 3 افراد کی میتیں واپس پہنچیں ان میں ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور دوکا گجرات سے ہے۔

پاکستان پہنچنے والی تینوں میتیں لاہور ایئرپورٹ پر ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں، جہاں سے ناصر کی میت آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچائی گئی جبکہ سفیان اور عباس کی میتیں گجرات میں ان کے گھروں میں پہنچائی گئیں۔

کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے تینوں افراد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو یونان سے مزید 6 میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی