بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب

 

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کے سلسلے میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 رکنی کمیٹی تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اجلاس میں آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اوردیگرصوبائی وزراء شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ممبران اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے ذمے داروں کے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن گوجرانوالہ میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی