چین نے پاکستان کو 'فولادی دوست' کا درجہ دے دیا

 

پاک چائنا دوستی

چین نے پاکستان کو 'فولادی دوست' کا درجہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیر اعظم پاکستان دورے پر ہیں۔ اس حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلی دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے معنی خیز نتائج حاصل کیے۔ جبکہ سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کا ایک نیا معیار بن گیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امید ہے کہ چین کے نائب وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاک چین دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ہو گا۔اور اس دورے سے سی پیک کی ترقی کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس دورے سے پاک چین تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئے دور میں مشترکہ مستقبل مزید مضبوط بنانے میں مددگار ہو گی۔

واضح رہے کہ چین کے صدر کے نائب وزیرِ اعظم اور ان کےخصوصی نمائندے اور آج شام 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے اور ان کی باقاعدہ مصروفیات کل سے شروع ہوں گی۔

چینی نائب وزیرِ اعظم کل سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کرینگے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی