الیکشن کمیشن کی جانب سےعام انتخابات کا اعلان کردیاگیا

 

الیکشن کمیشن کی جانب سےعام انتخابات کا اعلان کردیاگیا

الیکشن کمیشن کی جانب سےعام انتخابات کا اعلان کردیاگیا

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے،الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

جاری کیے گئےاعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

اس حوالے سے نگراں حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کمیشن ہی عام انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔

نگران حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی جوتاریخ دے گا ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی