خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال کر گئے

 

خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال کر گئے

خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال کر گئے

تفصیلات کےمطا بق نجی اسپتال ذرائع کےمطابق اعظم خان کوگزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پاگئے۔

ذرائع کےمطابق گزشتہ روز اعظم خان کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا گیاتھا تاہم وہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سےاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے 21 جنوری کو بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حلف لیا تھا۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی