بواسیر کا علاج اب بہت ہی آسان | Bawaseer ka ilaj

 

Bawaseer ka ilaj

بواسیر کا علاج اب بہت ہی آسان | Bawaseer ka ilaj

بواسیر ایک ایسی تکلیف دہ بیماری ہے جو مریض ہمیشہ دوسروں سے چھپاتا ہے۔ اکثر اس بیماری میں مبتلا مریضوں میں احساس کمتری اور شرم ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے وہ ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں جاتا ہے حتی کہ مرض شدت اختیار کر لیتا ہے ۔

ایسا نہیں ہے کہ بواسیر کا دیسی علاج ممکن نہیں ہے ،بلکہ بواسیر کا یونانی علاج نہایت عمدہ اور بہتر طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔

بواسیرکیا ہے؟

بواسیر جمع ہے باسور کی جس کے لفظی معنی مسہ کے ہیں ۔بواسیر کے مرض میں مقعد کے اندر اور باہر مسّے بن جاتے ہیں جن میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے ۔بواسیر کا بروقت علاج نہایت ضروری ہے۔

اس بیماری میں زیادہ تر مقعد کے رستے خون رستا رہتا ہے،اور یہی وجہ ہے کہ جدید طب میں اسکو Hemorrhoids کہاجاتاہے ۔ دراصل مقعد کی وریدوں میں کئی وجوہات سے سوجن آ جاتی ہے اور وہ پھول کر اپنی اصل شکل کو چھوڑ کر دوسری شکل اختیار کر لیتی ہے اور وہاں پر مسے بن جاتے ہیں ۔

بواسیر کی اقسام

بیرونی بواسیر:

بواسیر کی یہ قسم سب سے عام اور غیر آرام دہ ہے۔ بیرونی بواسیر میں مقعد کے ارد گرد جلد کے نیچے مسےپائے جاتے ہیں۔ سوجی ہوئی بواسیر اس جگہ اور اس کے آس پاس خارش اور درد کا باعث بنتی ہے۔ آخرکاران سے  خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

خون جمنے کی وجہ سےبواسیر اچانک شدید درد کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے خارش اور چڑچڑاپن ہو جاتا ہے۔

اندرونی بواسیر:

یہ مقعد کی نالی کے اندر ہوتی ہے اور لعاب دار جھلی (Mucus) سے ڈھکی ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر بغیر درد کے ہوتی ہے۔ اندرونی بواسیر سے خاموشی سے خون بہتاہے اس میں  آپ کو ٹوائلٹ پیپر یا ٹوائلٹ میں ٹپکتے ہوئے خون کے دھبے نظر آ سکتے ہیں۔ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں اندرونی بواسیر مقعد کے باہر پھیل سکتی ہے۔

بواسیر کا علاج | Bawaseer ka ilaj

گھر میں موجود اشیاء سے بھی بواسیر کا علاج ممکن ہے۔ وہ اشیاء کون سی ہیں آئیے دیکھتے ہیں:

  • زیتون کا تیل بواسیر کے مسوں پر لگائیں یہ بہت مفید ہے۔ زیتون کے تیل کو پیا بھی جاسکتا ہے، قبض اگر بہت شدت اختیار کرجائے تو اس کا علاج بھی ضروری ہے۔
  •  انجیر کے پانچ سے سات دانوں کو رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر پانی پی لینا بواسیر کی دونوں اقسام کے لیے فائدہ مند ہے۔
  • چقندر کے قتلوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کی ایک پیالی صبح ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پینے سے پرانی سے پرانی بواسیر کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ یورپ اور ایشیا میں اکثر لوگ چقندر کے قتلوں کو ابال کر کھانے کے ساتھ بطور سلاد کے استعمال کرتے ہیں۔

 

بواسیرکا یونانی علاج

نُسخہ برائے بواسیر بادی

رسوت

1 گرام

مقل

1 گرام

بادیان کا شیرہ

5 گرام

لعاب ریشہ خطمی

4 گرام

گلقند

40 گرام

سفوف نانخواہ

3 گرام

 

رسوت ایک گرام مقل ایک گرام یپس کر جوارش جالینوس میں ملا کر کھلائیں ۔ اوپر سے بادیان کا شیرہ پانچ گرام ،لعاب ریشہ خطمی چار گرام کو چالیس گرام گلقند میں ملا کر استعمال کریں افاقہ ہوگا ۔

سفوف نانخواہ تین گرام دونوں وقت کھانے کھانے کے بعد روغن زیتون دس ملیلیٹر دودھ میں ڈال کر رات میں استعمال کریں ۔

 

نُسخہ براۓ بواسیر خونی

حب بواسیر خونی دو عدد صبح استعمال کریں ۔

لعاب ریشہ خطمی

3 گرام

شیرہ بادیان

3 گرام

شیرہ بیخ انجبار

3 گرام

 

لعاب ریشہ خطمي تین گرام ،شیرہ بادیان تین گرام ،شیرہ بیخ انجبار تین گرام شربت انار کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں ۔

بواسیر سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

بواسیر کے علاج کیلئے چند احتیاطی تدابیر بھی اپنائی جاسکتی ہیں جن سے آپ اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

  1. موسم چاہے ٹھنڈا ہو یا گرم، 6 سے 10 گلاس پانی پئیں۔
  2. سگریٹ نوشی سے قطعی طور پر لاتعلقی اختیار کرلیں۔
  3. کچی سبزیاں بطور سلاد استعمال کریں۔
  4. ہر کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال یقینی بنائيں۔
  5. گوشت میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی سبزی ضرور ملا کر کھانا پکائيں۔
  6. تیز مسالہ جات سے پرہیز کریں اور مسالوںوالی چیزیں نہ کھائیں، کھانے کے فوراً بعد سونے اور لیٹنے کی عادت کو چھوڑ دیں۔
  7. زیادہ دیر کرسی پر بیٹھنے سے بھی احتیاط کریں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی