امریکا: شدید برفباری، 1900 پروازیں منسوخ، 7600 تاخیر کا شکار

 

Snow Storm USA

امریکا: شدید برفباری، 1900 پروازیں منسوخ، 7600 تاخیر کا شکار

تصیلات کے مطابق امریکا کی شمال وسطی ریاستوں میں شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 1900 پروازیں منسوخ جبکہ 7600 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ برف باری اور بارشوں کے سبب کئی شہروں میں ٹریفک حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست مشی گن میں برفانی طوفان کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جبکہ ریاست اوریگون اور ریاست وسکونسن میں 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید برف باری، طوفانی بارشوں اور سخت سردی کے باعث کئی ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے جبکہ شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال دیکھنے میں آرہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیو یارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی