ملکہ کوہسارمری میں برفباری کے بعد وادی کا حسن دوبالا

 

Snow fall in Murree

ملکہ کوہسارمری میں برفباری کے بعد وادی کا حسن دوبالا

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام مری میں گزشتہ رات شروع ہونے والی برفباری آج دن میں بھی وقفے وقفے سے جاری رہی جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی، جبکہ برفباری کی وجہ سےوادی کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔

Snow Fall in Muree pic


محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اب تک 6 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، جبکہ گلیات کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد اور سوات کے بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، برف باری دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاحوں کی کالام اور مالم جبہ پہنچ گئی ہے۔

Snow fall in Murree pic


محکمہ موسمیات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی