منگولیا: شدید سردی کی وجہ سے 20 لاکھ جانور ہلاک

 

Mangolia Weather

منگولیا: شدید سردی کی وجہ سے 20 لاکھ جانور ہلاک

منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک کا موسم انتہائی سرد رہتا ہے، اس دورانیے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سے بھی نیچےگر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے پچھلے کئی سالوں کےریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے رواں سال سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

منگولیا کی وزارت زراعت کے حکام کے مطابق ملک میں جاری سرد موسم کے سبب حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکاوٹ کی وجہ سےموت واقع ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2023 تک منگولیا میں مویشیوں کی کل تعداد 6 کروڑ 47 لاکھ سے زائد تھی، جن میں بھیڑ، بکریاں ، گھوڑے، گائے وغیرہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتہائی سرد موسم کو منگولیا میں "Dzud" کے نام سے جانا جاتا ہے اور عام طور پر ایسے موسم میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت واقع ہوتی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس سے پہلے سال 22-23 کے دوران ہی منگولیا میں سخت سردی کی وجہ سے 44 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی