گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 

گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی



کراچی: شہر قائد کے علاقے گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

 

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق کراچی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب تین ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو 13 روز قبل مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادتی کے بعد لڑکی کو بیہوش حالت میں چھوڑکر فرار ہوگئے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق دوملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں جن کے نام  شہباز اور مبشر  ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی