"میں قابل اعتراض سین عکسبند نہیں کرواتی" اداکارہ نمرہ خان کے بیان پر پاکستانیوں کی داد

 


"میں قابل اعتراض سین عکسبند نہیں کرواتی" اداکارہ نمرہ خان کے بیان پر پاکستانیوں کی داد

پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان کواپنے ایکٹنگ کیریئر کے آغاز میں بہت بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے فلم ” بلانڈ لو“ کے بعد کسی اور فلم میں اداکاری کیوں نہیں کی ، جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قابل اعتراض مناظر عکس بند نہ کروانے سے متعلق کچھ اصول بنا ئے ہوئے ہیں ۔اداکارہ کا کہناہے کہ وہ غیر مناسب لباس زیب تن کرنے کے بالکل بھی قائل نہیں ہیں ، یہاں تک کہ وہ بازؤں کے بغیر قمیض پہننے کو بھی ترجیح نہیں دیتیں جبکہ کچھ پراجیکٹس حدود سے باہر جانے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن نمرہ اپنے اصولوں کے خلاف نہیں جانا چاہتیں ۔

اداکارہ نمرہ نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز معروف ڈرامے ” کس دن میرا ویا ہووے گا “ سے کیا ، اس کے علاوہ اداکارہ کی ڈرامے مہربان ، اڑان ، خوب سیرت ، میں جینا چاہتی ہوں میں دکھائی گئی صلاحیتوں کو خوب سراہاگیا ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی