ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف ہونے کا امکان

ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف ہونے کا امکان

ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف ہونے کا امکان

فوٹوایڈیٹنگ اور گرافکس ڈیزائننگ کرنے والے افراد کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ جلد ہی معروف امریکی سافٹ ویئر کمپنی فریمیم فوٹو شاپ  متعارف کرائے گی۔ ایڈوب فوٹو شاپ فری دستیاب نہیں ہے اس کی اصل کاپی صارفین کو پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے اور اس کی سروسز  استعمال کرنے والے صارفین بھی ماہانہ بنیادوں پر اسکی فیس ادا کرتے ہیں۔

تاہم اب کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صارفین کے لیے ویب براؤزر ایپلی کیشن فوٹو شاپ کو مفت متعارف کرائے گی اور کمپنی نے اس کے لیے آزمائشی پروگرام بھی شروع کردیا۔

اس وقت انٹرنیٹ پر فوٹو شاپ کے ایسے ورژنز موجود ہیں، جن کو ڈاؤن لوڈ کرکے مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے کیلئے صارفین کو بڑی مغز ماری کرنی پڑتی ہے، کیوں کہ ایسے ورژن کے باقاعدہ استعمال کے لیے بھی کچھ خفیہ کوڈز فراہم کرنے پڑتے ہیں۔

اگر اسکرین شارٹ لیا تو فیس بوک سب بتا دے گا

مفت ورژن میں صارفین کو محدود ٹولز تک رسائی دی جائیگی، تاہم اگر آپ مکمل فیچرز استعمال کرنا چاہیں گے تو  ایڈوب فوٹو شاپ فیس کے عوض اسی ہی براؤزر ایپلی کیشن پر صارف کو مزید فیچر تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی