سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ

سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ماہانہ 40ہزار سے کم آمدنی والوں کی سہولت کے لیے سستا پیٹرول ،سستا ڈیزل اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے لئے حکومت نے 28 ارب روپے مختص کیے ہیں جو تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ گھرانوں میں تقسیم کی جائےگی۔ ذیل میں سستا پیٹرول اسکیم سے 2,000 روپے حاصل کرنے کا مکمل طریقہ تفصیل سے بیان کیاگیاہے۔

اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ حاصل کرنے کا طریقہ

سستا پیٹرول اسکیم کیلئےکون لوگ اہل ہیں؟

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ تمام افراداس  ریلیف کے حقدار ہیں۔
  • ہر خاندان سے صرف ایک فرد اس ریلیف کا حقدار ہوگا۔
  • شادی شدہ اور بیوہ خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔
  • بیوہ یا شادی شدہ عورت کی عدم دستیابی کی صورت میں سبسڈی وصول کرنے والا مرد نمائندہ ہو سکتا ہے۔
  • سبسڈی کی تقسیم رجسٹریشن کی تکمیل کے فوراً بعد شروع ہوگی۔

 

سستا پیٹرول اسکیم کے لیے کون لوگ اہل ہیں یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

  • رجسٹریشن کے لیے اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر 786 پر ایس ایم ایس کریں۔
  • تصدیقی ایس ایم ایس  کا انتظار کریں جو نادرا سے تصدیق کرے گا۔
  • پیغام موصول ہونے کے بعدپنجاب، سندھ اور بلوچستان کے رہائشی HBL بینک سے یہ رقم حاصل کر سکتے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے رہائشی 2,000 روپے کی سبسڈی کی رقم بینک الفلاح سے حاصل کر سکتے ہیں۔
سستا پیٹرول اسکیم سے 2000 روپے حاصل کرنے کا طریقہ


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی